Google+
Breaking News
Aquarius Monthly Horoscope in Urdu July 2016

Aquarius Monthly Horoscope in Urdu July 2016

Sitaro Ka Haal Ya Saal Kaysa Hoga Ya Mahina Kaysa Hoga Weekly Horoscope in Urdu Aaj Ka Din Kaysa Hoga

Aquarius Monthly Horoscope in Urdu July 2016

آپ کی سیاروی پوزیشن اور اپنے علم کی بنیاد پر میں آپ سے اس ماہ کے حوالے سے اہم نکات بیان کررہا ہوں باقی حتمی باتیں صرف وہی ربّ کریم جانتا ہے جو سب کو بنانے والا ہے، اور جس کی طرف سے ہمارے لئے یہ آسانیاں یا آزمائشیں ہیں۔ ماہ جون آپ کیلئے مالی حوالے سے فیصلہ سازی کے مراحل طے کرنے میں مدد گار نظر آرہا ہے۔ آپ کو زمین و جائیداد سے متعلق اہم فیصلے کرنا پڑسکتے ہیں، مستقبل کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی وغیرہ بھی کرنی پڑسکتی ہے۔والد کی طرف سے پریشانی کا سامنا ہوسکتاہے لہذا والد کی طبیعت کا خاص خیال رکھیں ۔ طب یعنی علاج ومعالجے سے متعلق کچھ اخراجات کا سامنا بھی رہے گا۔وہ حضرات جو ملازمت کرتے ہیں


انہیں مزید نئی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔ افسران بالا سے گفتگو کرتے وقت احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹنے دیں کیونکہ ان سے کمی یا کشیدگی ہونے کا بھی واضح امکان ہے، لہذا مشورہ یہی ہے کہ کسی قسم کا بگاڑ مت پیدا ہونے دیں۔ سر کے درد یا وہ افراد جنہیں میگرین کا مرض ہے ان کی بیماری میں اضافہ ہوسکتاہے۔ کاروبار میں تھوڑی سی تیزی آسکتی ہے۔ بچوں پر خاص توجہ دیں اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ ڈرائیونگ میں احتیاط کریں، قانون کی خلاف ورزی نہ کریں ورنہ خدانخواستہ کوئی نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔ مالی اعتبار سے یہ ماہ برج ثور افراد کیلئے خوش کن ثابت ہوگا۔

Sitaro Ka Haal Ya Saal Kaysa Hoga Ya Mahina Kaysa Hoga Weekly Horoscope in Urdu Aaj Ka Din Kaysa Hoga