Google+
Breaking News
Cancer Monthly Horoscope in Urdu June 2016

Cancer Monthly Horoscope in Urdu June 2016

Cancer Monthly Horoscope in Urdu June 2016

آپ کی سیاروی پوزیشن اور اپنے علم کی بنیاد پر میں آپ سے اس ماہ کے حوالے سے اہم نکات بیان کررہا ہوں باقی حتمی باتیں صرف وہی ربّ کریم جانتا ہے جو سب کو بنانے والا ہے، اور جس کی طرف سے ہمارے لئے یہ آسانیاں یا آزمائشیں ہیں۔ برج سرطان افراد کیلئے یہ بات خاص طور پر قابل غور ہے کہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے جُلنے میں احتیاط کریں، کیونکہ ذرا سی لاپرواہی رشتہ داروں کو آپ سے متنفر کرسکتی ہے۔ کام جو بھی شروع کرنا چاہیں کرسکتے ہیں یہ آپ کیلئے بہترین وقت ہے مگر اپنے وسائل کو دیکھتے ہوئے اور ساتھ ہی اپنی قابلیت اور اہلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایسا نہ ہو کہ آپ کی کام کی صلاحیت و توانائی پچاس فیصد ہو جبکہ اور آپ کام سو فیصد والا شروع کربیٹھیں۔سماجی یا خوشی کی تقریب میں بھی آپ اس ماہ شرکت کرسکتے ہیں۔ آپ کو کوئی خطیر رقم بھی ملنے کا امکان ہے ہوسکتا ہے کہ یہ وہ رقم ہو جو آپ نے کسی شخص کو ادھار دی تھی اور اب وہ آپ کو لوٹانے آرہا ہویا پھر آمدنی میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ اپنی ریڑھ کی ہڈی یا کمر کا خاص خیال رکھیں کیونکہ ماہ جون میں آپ کی سیارگان کی حالت آپ کو کمر یا ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف میں مبتلا کرسکتی ہے۔ گھر، رہائش میں تبدیلی یا ملازمت میں بہتری کا بھی امکان ہے۔