Google+
Breaking News
Gemini Monthly Horoscope in Urdu June 2016

Gemini Monthly Horoscope in Urdu June 2016

Sitaro Ka Haal Ya Saal Kaysa Hoga Ya Mahina Kaysa Hoga Aaj Ka Din Kaysa Hoga

Gemini Monthly Horoscope in Urdu June 2016

آپ کی سیاروی پوزیشن اور اپنے علم کی بنیاد پر میں آپ سے اس ماہ کے حوالے سے اہم نکات بیان کررہا ہوں باقی حتمی باتیں صرف وہی ربّ کریم جانتا ہے جو سب کو بنانے والا ہے، اور جس کی طرف سے ہمارے لئے یہ آسانیاں یا آزمائشیں ہیں۔ ماہ جون آپ کی صحت کے حوالے سے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ برج جوزا کے حامل مرد و خواتین دونوں کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ہوگا، ورنہ کوئی موذی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔ گھریلو ماحول کو خوشگوار رکھنے کی کوشش کریں۔ اس ماہ کسی اہم شخصیت سے ملاقات ہوسکتی ہے، اہم اس حوالے سے نہیں کہ وہ شخصیت کوئی باوقار یا نامور ہستی ہے یا کوئی فلمی ستارہ ہے بلکہ اس حوالے سے کہ وہ آپ کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہوگی، آپ کی اس شخصیت سے ملاقات آپ کیلئے بہت سے نئے در کھول سکتی ہے۔ دوستوں یا رشتہ داروں سے کشیدگی کا امکان ہے اس لئے بہتر یہی ہے کہ گفتگو سوچ سمجھ کر کریں۔دور اندیشی سے کام لیں ، جلد بازی سے گریز کریں کیونکہ اکثر جلدبازی نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے۔ اخراجات جن کا تعلق گھریلو اشیاء سے ہوسکتا ہے، مثلا بجلی،سوئی گیس، ٹیلفون بل میں اضافہ یا گھر کی کسی خراب مشینی چیز کو درست کروانے سے متعلق اخراجات ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کاروباری حوالے سے سفر ہوسکتا ہے جس پر بھی خاطر خواہ خرچ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ایک بار پھر بتاتا چلوں کہ اس ماہ جوزا افراد کو اپنی صحت پر خاص دھیان دینا ہوگا۔

Sitaro Ka Haal Ya Saal Kaysa Hoga Ya Mahina Kaysa Hoga Aaj Ka Din Kaysa Hoga