Google+
Breaking News
Leo Monthly Horoscope in Urdu July 2016

Leo Monthly Horoscope in Urdu July 2016

Sitaro Ka Haal Ya Saal Kaysa Hoga Ya Mahina Kaysa Hoga Aaj Ka Din Kaysa Hoga

Leo Monthly Horoscope in Urdu July 2016

آپ کی سیاروی پوزیشن اور اپنے علم کی بنیاد پر میں آپ سے اس ماہ کے حوالے سے اہم نکات بیان کررہا ہوں باقی حتمی باتیں صرف وہی ربّ کریم جانتا ہے جو سب کو بنانے والا ہے، اور جس کی طرف سے ہمارے لئے یہ آسانیاں یا آزمائشیں ہیں۔اپنی گھریلو زندگی میں خرابی پیدا نہ کریں ، کچھ عرصہ سے آپ تنہائی کا شکار بھی ہیں، ہوسکتا ہے آپ کی وہ کمی آپ کا کوئی پرانا دوست یا ساتھی پوری کردے۔ آپ کی ساکھ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی ہے شاید آپ کا ماضی اتنا اچھا نہیں رہا یا آپ نے ماضی میں کچھ ایسی غلطیاں کی ہیں جن کی تلافی نہیں ہوسکتی، مگر توبہ و استغفار کریں اللہ غفور و رحیم ہے۔ اس ماہ آپ کو معدہ یا پیٹ کی خرابی کا مسئلہ ہوسکتا ہے اس لئے کھانے پینے میں احتیاط کرنا لازم ہوگا


مذہب کی طرف رجحان رہے گا۔ کسی روٹھے ہوئے دوست سے ملاقات ہوسکتی ہے جو کہ آپ کی مدد کرے گا۔ کچھ رشتہ دارچاہے ان کا تعلق اندرون ملک سے ہو یا بیرون ملک سے ، آپ سے ملنے آسکتے ہیں یا آپ کو کوئی خوشخبری دے سکتے ہیں۔ سیر و سیاحت کی طرف بھی رجحان رہے گا، بہن بھائیوں سے میل جول میں اضافہ ہوگا۔ ایک بات کا خاص خیال رکھیں کہ بات جتنی ضروری ہو اتنی ہی کریں، غیر ضروری اور بے سرو پا باتوں سے اجتناب کریں۔ پیسوں کے معاملے میں بھی اس ماہ آپ کو احتیاط کی ضرورت ہوگی۔ ایسی سرمایہ کاری مت کریں جہاں سے منافع جلد اور زیادہ ملنے کا امکان ہو ، ہوسکتا ہے وہ سب دھوکہ ہو، لہذا سرمایہ کاری دیکھ بھال کر کریں اگر ممکن ہو تو تھوڑا انتظار کرلیں۔

Sitaro Ka Haal Ya Saal Kaysa Hoga Ya Mahina Kaysa Hoga Aaj Ka Din Kaysa Hoga