Google+
Breaking News
Libra Monthly Horoscope in Urdu July 2016

Libra Monthly Horoscope in Urdu July 2016

Sitaro Ka Haal Ya Saal Kaysa Hoga Ya Mahina Kaysa Hoga Aaj Ka Din Kaysa Hoga

Libra Monthly Horoscope in Urdu July 2016

آپ کی سیاروی پوزیشن اور اپنے علم کی بنیاد پر میں آپ سے اس ماہ کے حوالے سے اہم نکات بیان کررہا ہوں باقی حتمی باتیں صرف وہی ربّ کریم جانتا ہے جو سب کو بنانے والا ہے، اور جس کی طرف سے ہمارے لئے یہ آسانیاں یا آزمائشیں ہیں۔ آپ کو اس ماہ اپنے سسرالی رشتہ داروں سے بہتر طور پر پیش آنے کی ضرورت ہوگی ورنہ صورتحال کشیدہ ہوسکتی ہے۔ جن غیر شادی شدہ افراد کا رشتہ آیا ہوا ہے انہیں دیکھ بھال کر منظوری دیں، ورنہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ جلد کی حفاظت کریں کیونکہ اس ماہ کی سیاروی حالت آپ کو جِلدکے امراض سے دوچار کرسکتی ہے۔ آپ کے ماضی کے حوالے سے کوئی آپ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرسکتا ہے لہذا اللہ سے سچے دل سے توبہ و استغفار کریں


مسلمان صاحبان کا مذہبی معاملات جیسے روزہ، زکوٰۃ، نماز ، حج وغیرہ میں دلچسپی بڑھنے کے امکان ہیں ، دوسرے مذاہب کے لوگ اپنے مذہب کے حوالے سے سوچ سکتے ہیں۔ وہ افراد جو پیسوں کے انتظار میں ہیں یا قرض وغیرہ لینے کے منتظر ہیں تو انہیں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ نوکری پر توجہ دیں، افسران بالا کی بات کو خصوصی طور پر توجہ سے سنیں، شارٹ کٹ مت استعمال کریں اورنہ ہی سیاست میں پڑیں، ورنہ لوگ آپ کا غلط استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ بچوں پر بھی خاص توجہ دیں۔

Sitaro Ka Haal Ya Saal Kaysa Hoga Ya Mahina Kaysa Hoga Aaj Ka Din Kaysa Hoga