Google+
Breaking News
Pisces Monthly Horoscope in Urdu June 2016

Pisces Monthly Horoscope in Urdu June 2016

Pisces Monthly Horoscope in Urdu June 2016

آپ کی سیاروی پوزیشن اور اپنے علم کی بنیاد پر میں آپ سے اس ماہ کے حوالے سے اہم نکات بیان کررہا ہوں باقی حتمی باتیں صرف وہی ربّ کریم جانتا ہے جو سب کو بنانے والا ہے، اور جس کی طرف سے ہمارے لئے یہ آسانیاں یا آزمائشیں ہیں۔ آپ کو اپنا بوجھ خود اٹھانا پڑے گا، دوسروں پر اپنی ذمہ داریاں مت ڈالیں، ناکام رہ جائیں گے ، اپنی قوت بازو یا ارادی پر انحصار کریں گے تب ہی کوئی پھل پائیں گے۔ اپنی پھنسی ہوئی رقم نکلوانے کی کوشش کریں کیونکہ یہ آپ کیلئے بہتر وقت ہے اگر ابھی کوشش کریں گے تو کچھ نہ کچھ رقم وصول کر پائیں گے۔ گھریلو اشیا پر اخراجات میں بے انتہا اضافہ ہونے کا امکان ہے، لہذا کچھ بھی خریدتے یا کسی بھی چیز پر پیسے خرچ کرتے وقت ضرور غور کرلیں۔ داہنے بازو یا داہنی آنکھ کا خیال رکھیں کیونکہ اس ماہ ان میں تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے۔ بلڈپریشر کے مریض اپنے بلڈ پریشر کا بھی خاص خیال رکھیں اور خود کو جتنا ممکن ہوسکے نارمل رکھنے کی کوشش کریں۔ برج حوت کی خواتین کو بھی مشورہ ہے کہ کچن کے معاملات سنبھالتے وقت اپنا خیال رکھیں ایسا نہ ہو کہ اپنا ہاتھ جلا بیٹھیں یا کوئی زخم ، گھاؤ وغیرہ لگا بیٹھیں۔ بہتر ہوگا ان سب تکالیف سے بچنے کیلئے روز صدقہ کریں کیونکہ یہ صدقہ بلاؤں کو ٹال دیتا ہے۔