Google+
Breaking News
Sagittarius Monthly Horoscope in Urdu June 2016

Sagittarius Monthly Horoscope in Urdu June 2016

Sagittarius Monthly Horoscope in Urdu June 2016

آپ کی سیاروی پوزیشن اور اپنے علم کی بنیاد پر میں آپ سے اس ماہ کے حوالے سے اہم نکات بیان کررہا ہوں باقی حتمی باتیں صرف وہی ربّ کریم جانتا ہے جو سب کو بنانے والا ہے، اور جس کی طرف سے ہمارے لئے یہ آسانیاں یا آزمائشیں ہیں۔اس ماہ پڑوسیوں سے کچھ اختلاف یا کشیدگی ہوسکتی ہے، لہذا پڑوسیوں سے نوک جھوک سے باز رہیں۔ تعلیم کے حوالے سے کوئی فیصلہ سازی کرنی پڑسکتی ہے، اگر آپ خود تعلیم حاصل کررہے ہیں تو کالج کی تبدیلی، یا کوئی سبجیکٹ کی تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ لینا پڑسکتا ہے، اور اگر آپ کے بچے ہیں تو بچوں کے حوالے سے بچوں کی تعلیم سے متعلق کوئی فیصلے کرنے پڑسکتے ہیں۔ آپ کی دلچسپی کے باعث مذہبی سفر کے امکانات بھی واضح نظر آرہے ہیں۔ کاروبار کے حوالے سے کوئی خوشخبری مل سکتی ہے، ملازمت پیشہ افراد کو اضافی آمدنی کا حصول یا افسران بالا کے سامنے اپنی بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ماہ جون میں بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر خاص توجہ دینے کی ضرورت بھی رہے گی، اگر اس وقت بچوں کو تعلیمی میدان میں آزاد چھوڑ دیا تو برے نتائج کا اندیشہ ہے۔ ماضی میں جو آپ نے اپنے جذباتی پن یا کم عقلی کی وجہ سے نقصانات اٹھائے یا کئے ، ان کا مداوا اس ماہ کرسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*