Google+
Breaking News
Virgo Monthly Horoscope in Urdu July 2016

Virgo Monthly Horoscope in Urdu July 2016

Virgo Monthly Horoscope in Urdu July 2016

آپ کی سیاروی پوزیشن اور اپنے علم کی بنیاد پر میں آپ سے اس ماہ کے حوالے سے اہم نکات بیان کررہا ہوں باقی حتمی باتیں صرف وہی ربّ کریم جانتا ہے جو سب کو بنانے والا ہے، اور جس کی طرف سے ہمارے لئے یہ آسانیاں یا آزمائشیں ہیں۔ آپ کا حد سے بڑھا ہوا جذباتی پن آپ کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے لہذا اپنی جذباتیت کو قابو میں رکھیں، آپ پہلے بھی اپنے غصے اور جذباتی پن کی وجہ سے نقصان اٹھا چکے ہیں۔ کوئی دور کا رشتہ دار یا کوئی دوست یا والد کی طرف سے پریشانی لاحق رہے گی، لیکن یہ آپ کی ذاتی پریشانی نہیں ہوگی بلکہ اس شخص کا ہی کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے لیکن آپ اسے اپنے لئے کوئی ذمہ داری محسوس کریں گے،اگر آپ کی طبیعت ہو تو آپ فی سبیل اللہ مدد کرسکتے ہیں


رومانوی معاملات یعنی پیارومحبت کے حوالے سے آپ کا یہ ماہ کامیابی سے گزرے گاآپ اپنے شریک حیات یا ساتھی اپنے احساسات کا اظہار کرپائیں گے۔ لباس وآرائش جیسی چیزوں پرخاطر خواہ خرچ کرنے سے اخراجات میں اضافہ ہوجائے گا، گھر کی سجاوٹ پر بھی خرچ کا دل چاہے گا اور اپنی ذاتی زندگی کی چاشنی کو برقرار رکھنے کیلئے آپ اپنے حسن و جمال پر بھی خصوصی توجہ دیں گے۔اخراجات اور آمدنی برابر رہنے کا امکان ہے۔